جاوید انور
شورائیت اسلامی نظام ِاجتماعیت اور سیاست ہے، جمہوریت مغربی نظامِ اجتماعیت اور سیاست ہے۔
شورائیت میں اہل الرائے کی رائے لی جاتی ہے، جمہوریت میں بالغ رائے دہندگی ہے۔
شورائیت میں بندوں کوتولا کرتے ہیں جمہوریت میں بندوں کو گنا کرتے ہیں۔
شورائیت میں جمہورعلماء کی رائے کی اہمیت ہے جمہوریت میں عالم او جاہل سب برابر ہیں۔
شورائیت میں موسیٰؑ اور ہارونؑ کی رائے کی اہمیت ہے، جمہوریت میں سامری کے پیروکاروں کی ۔
شورائیت پر اللہ کا سایہ ہوتا ہے، جمہوریت پر شیطان کا۔
شورائیت کا ماخذ شریعت ہے، جس میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کے دیے ہوئے، احکام کی اہمیت اور احترام ہے، جمہوریت کا ماخذ عوام کی خواہشات نفس کی اہمیت اور احترام ہے۔
شورائیت کا مقصد شریعت مطہرہ ہے اور جمہوریت کا مقصد جدید جاہلیت (لبرلزم، نیشنلزم، اور سیکولرزم)۔
مقاصد شریعت میں انسانی معاشرہ کے لیے حریت، عدل، مساوات، احترام انسانی، اور تکافل کا قیام ہے، جمہوریت انسان کے تمام سنجیدہ مسائل کو ہجوم کے حوالے کرکے انسانیت کو غلامی، ظلم، بے قدری اور نان شبینہ کا محتاج بنا دیتی ہے۔
اسلامی شریعت اور