Skip to content

خیر میں اتفاق اور شر میں انتشار

جاوید انور

خیر وہ ہےجو انسان اور کائنات کے خالق و مالک نے ہمیں  بتا دیا ہے۔ شر وہ  ہے جسے انسان نے شیطان کی مدد سے اپنی خواہشات نفس کے مطابق ایجاد کیا ہے۔

کائنات کا اصول ِواحد اصولِ خیر ہے۔ شر کا کوئی اصول نہیں ہے۔ خیر ہدایت ہے اورشرضلالت۔

خیر کی طاقت کو متحدد ہونا چاہیے، اور شر کی قوت کو منتشر۔

خیر کی نمائندہ  انسانی جماعت میں جب کمزوری آتی ہے، تبھی شر کی قوت پنپتی ہے۔

خیر کا نظام حیات نظام واحد ہے۔ شر کا نظام حیات  نظام متفرق ہے۔

 خیر ابدی ہے اور شرعارضی، خیر دائمی ہے اور شربے ثباتی۔

خیر کا دائمی  نظام، نظام اسلام ہے جس کی بنیاد توحید ، رسالت اور آخرت ہے۔ شر کا موجودہ نظام ، نظام مغرب ہے؛ لبرلزم،  سیکولرزم، مادیت، سرمایہ داری،قوم پرستی، دنیا پرستی، لبرل جمہوریت ، گے ازم،  سائنس کی اوہام پرستی ، اسرائیل پرستی، جنسی انحراف و صنفی ارتداد اور ترقی (نیا خدا، قرض، سود،ماحولیاتی بربادی، اورمعاشرہ کی تباہی ، اس کی شکلیں ہیں۔

خیر ہدایت یافتہ ترقی چاہتا ہے، جس میں روح جسم پر غالب رہتی ہے،شر گمراہ کن ترقی چاہتا ہے جس میں روح کچلی جاتی ہے۔

سوال یہ ہی کہ کیا خیر اور شر میں تعاون ہو سکتا ہے؟ اس کا جواب ہے ’’ہاں‘‘ ۔ اور تعاون کی واحد شکل یہ ہے کہ ان میں تصادم ہو۔

ہمیں اپنے مقامی اورعالمی حالات کو اسی خیر و شر کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

YouTube/AsSeerah

Facebook:JawedAnwarPage

Twitter: X/AsSeerah

Telegram: t.me/AsSeerah

AsSeerah What's App Channel:

 https://whatsapp.com/channel/0029Vas8OW13mFYCMzcAZl10

E-mail: AsSeerah@AsSeerah.com

Comments

Latest

فوجی آمریت کا آئینی تحفظ (1)

فوجی آمریت کا آئینی تحفظ (1)

جاوید انور پاکستان کے آئین میں جو 27ویں ترمیم ہوئی ہے، اسے تاریخی، فوجی، عالمی اور علاقائی جیو پالیٹکس کے تناظر میں سمجھنے کی کوشش کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے راستے کی باتیں تو کرتے ہیں، مگر دراصل وہ جنگ کی راہ پر مسلسل گامزن ہیں۔ انہوں نے اپنے محکمہ

فلسطین کے گرد گھومتی عالمی جغرافیائی سیاست

فلسطین کے گرد گھومتی عالمی جغرافیائی سیاست

جاوید انور حالات حاضرہ اور عالمی و علاقائی جیو پولیٹکس میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا بنایا ہوا نام نہاد امن معاہدہ دراصل فلسطین کے مکمل خاتمہ اور گریٹر اسرائیل کی طرف پیش رفت کا معاہدہ ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی، اور

تعلیم کی ترجیحات

تعلیم کی ترجیحات

اسلام نے تعلیم کو ہر انسان کی بنیادی ضرورت قرار دیا اور قرآن و سنت کو اولین ترجیح دی۔ مغربی مادہ پرست نظام نے ہماری سمت بدل دی۔ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی اصل اسلامی ترجیحات کے مطابق نصاب مرتب کریں تاکہ نئی نسل مقصدِ حیات اور اسلامی تہذیب سے جڑی رہے۔